ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: عطاور کی اومامہیشوری مند رمیں لاکھوں مالیت کی چوری

منگلورو: عطاور کی اومامہیشوری مند رمیں لاکھوں مالیت کی چوری

Thu, 04 Aug 2016 19:01:38    S.O. News Service

منگلورو:4/اگست(ایس او نیوز)شہر کے عطاور میں موجود شری اوما مہیشور مندر میں گھس کر چوروں نے لاکھوں روپئے مالیت کے اشیاء چرا کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مندر کے سامنےو الے دروازے کا قفل توڑ کر اندرگھسے چوروں نے دولاکھ روپیوں کی قیمت والے مورتی کاچاندی غلاف سمیت لاکھوں روپئے کے اشیاء لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ مندر کے صحن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہے ، چوروں نےلوٹنے سے پہلے کیمرے کو کپڑے سے چھپا کر واردات کو انجام دیا ہے۔ صبح میں جب بچے مندر صحن میں کھیلنے پہنچے تو مندر دروازے کا قفل ٹوٹا ہوا دیکھ کر مندر پجاری کو اطلاع دی، اس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی ۔ پانڈیشور تھانہ پولس کی نگرانی میں جاسوسی کتے جائے وقوع پرپہنچ کر سراغ رسانی میں مشغول دیکھے گئے ، جانچ جاری ہے۔


Share: